حیدرآباد۔18اکتوبر(اعتماد نیوز) ضلع رنگا ریڈی کے شنکر پلی ریلوے اسٹیشن
میں آج شاتابدی ایکس پریس کو معمولی حادثہ پیش آیا۔ چنانچہ اسٹیشن کے ریلوے
ٹریک پر مرمتی کاموں کے درمیان شاتابدی ایکسپریس کو وہاں مرمتی کاموں کے
لئے
موجود جی سی بی میں ٹکر ہو گئی جسکے باعث اس ایکس پریس کے دو کوچ کے
آئینے ٹوٹ گئے ۔ جسکے فوری بعد اس ٹرین کو 20منٹ تک کے لئے اس اسٹیشن پر
روک دیا گیا۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے وضاحت کی کہ کہ معمولی واقعہ ہے۔ تاہم
اسکے اسباب پر غور کیا جا رہا ہے۔